سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے دورہ سیدو شریف کے موقع پر سوات کی سب سے اہم اور مصروف شاہراہ سیدو شریف کو صبح سے بند کیا گیا تھا جس کی وجہ سے سکول ، ہسپتال، تعلیمی ادارے ، تمام عدالتیں اور سرکاری دفاتر بند رہے ، آرمی چیف کے شیخ زید ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر سیدو شریف روڈ جس پر اہم سرکاری دفاتر ، عدالتیں ، تعلیمی ادارے اور ہسپتال بند رہے ، اہم شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او سمیت اس روڈپر تمام سرکاری دفاتر بند رہے ، ضلع کچہری بھی بند رہی جس کی وجہ سے عدالتوں میں کوئی کام نہ ہوسکا ، روڈ بند ہونے کی وجہ سے اس روڈ پر ایک درجن سے زائد سرکاری و نجی سرکاری تعلیمی ادارے و سرکاری و نجی ہسپتال بند رہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، آرمی چیف شیخ زید ہسپتال کے افتتاح کے بعد جب واپس چلے گئے ، تو سیدو شریف روڈ کو آمد و رفت کیلئے کھول دیاگیا ۔
Discussion about this post