ADVERTISEMENT
سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) تحصیل کبل کے علاقہ ڈھیرئی کانجو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے اہم راہنما اور عوامی نیشنل پارٹی کے سر گرم کارکن شدید زخمی ہوگئے ، اے این پی کے مقامی راہنمااور امن کمیٹی کے سر گرم رکن طالع مند نماز عشاء کے بعد گھر جارہے تھے کہ ڈھیرئی کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جن کو تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ، واقع کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ میں ملزمان کی تلاش میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ۔
Discussion about this post