سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) چارباغ پولیس نے پشاور سے تعلق رکھنے والے اغواء کار کو گرفتار کرکے مغوی شادی شدہ خاتون کو برآمد کرلیا ، ایس ایچ او چارباغ آیاز خان کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار اور مغویہ کو برآمد کیا گیا ، ملزم ہاسم رازق سکنہ ناصر باغ پشاور نے 2011ء میں خاتون مسماۃ (ن) زوجہ آیاز سکنہ پشاور کو اغوا کیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ ریگی میں درج ہے ، پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کو اغواء کرکے اب تک تحصیل چارباغ کے علاقہ سالنڈہ کے ایک گھر میں رکھا تھا ، خاتون کو دونوں بچوں سمیت عدالت کے حکم پر دارالامان منتقل کردیا گیا ۔
ADVERTISEMENT
Discussion about this post