کانجو (زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے کانجو تھا نہ میں لگے سیکیورٹی کیمر ے ناقص انتظامات کی وجہ سے نتائج دینے میں نا کا م ، کیمروں کو ہر وقت فعال رکھنے کے لئے کوئی مناسب انتظام نہیں ، بجلی نہ ہونے کی صورت میں ریکارڈنگ نہیں ہورہی جو کسی بھی ناخوش گوار واقعے کا موجب بن سکتی ہے ۔ اس حوا لے سے کانجو تھا نہ کے ایس ایچ او محمد رحیم نے میڈیا کو بتایا کہ ہما رے پاس سولر سسٹم اور یو پی ایس مو جو ہے لیکن تکنیکی خرا بی کی وجہ سے وہ کا م نہیں کر رہا ہے جبکہ ایمر جنسی کی صورت میں جنریٹر بھی مو جو د ہے لیکن اس کو استعمال کر نے کیلئے تیل کی فراہمی بڑا مسئلہ ہے ۔اس صورتحا ل پر عو امی حلقوں نے بھی تشو یش کا اظہار کیا ہے، عوامی حلقوں اور تھانہ عملہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لے کر مذکورہ کیمروں کو ہر وقت فعال رکھنے کے لئے مناسب انتظامات کرائیں۔
خیبر پختونخوا کا موجودہ وزیراعلی محمود خان سلیکٹڈ ہونے کے باعث بے بس ہیں،ثمر ہارون بلور
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی ترجمان و رکن صوبائی اسمبلی ثمرہارون بلور نے کہا ہے...
Read more
Discussion about this post