اسلام آباد(زمونگ سوات آن لائن نیوز) پاک بھارت کشدگی کے باعث انڈین فلموں پر عائد ہونے والی پابندی کے بعد ناظرین کو انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے کے لیے پاکستانی سینما گھروں میں ایرانی فلموں کی نمائش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی فلموں کی ملک میں پابندی عائد ہونے کے بعد پاکستانی فلم انڈسٹری کو مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے بعد اس سینما گھروں کی شان و شوکت کو برقرار رکھنے کے لیے ایرانی فلمیں نمائش کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
اس فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے قومی ادارہ برائے لوک اور روایتی ورثہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فوزیہ سعید نے کہا کہ ایران کی وہ فلمیں جو ثقافتی انداز میں پاکستانی معاشرے سے قریب تر ہیں، وہ سینما گھروں میں نمائش کی حقدار ہیں تاکہ اس سے ہمارے ناظرین لطف اندوز ہوسکیں۔
Discussion about this post