سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)دھرنا اس لئے ملتوی کیا کہ خون خرابہ ہوسکتاتھا ،جہانگیر ترین .گزشتہ روز سوات ودودیہ ہال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ 2نومبر کے دھرنے کے لئے20 اسکواڈ تیار کرلئے تھے خان صاحب کو بنی گالہ کا محاصرہ توڑ کرنکلواناتھا ،سپریم کورٹ کی تلاشی لینے پر یوم تشکرمنایا،انہوں نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی دی گئی ذمے داری کو پورا کررہے ہیں ،تحریک انصاف کے وزراء اور عہدیدار پہلے کارکن ہوتے ہیں ،انہوںنے کہا کہ بنی گالہ کی حفاظت کرنے پر سوات کے کارکنوں کا شکریہ اداکرنے آیا ہوں ،پاکستان میں تحریک انصاف کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ہم دھرنوں کی نہیں ،نظرئے کی سیاست کررہے ہیں انہوںنے سابقہ حکومت کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت پرامریکیوں کوخوش کیا گیا امریکیوں کے گھسنے پر دل برداشتہ ہوکر تحریک انصاف میں شامل ہوا.
Discussion about this post