سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) تحریک انصاف کاورکرز کنونشن بد نظمی کا شکار ہوگیا، ودودیہ ہال میں کارکن ایک دوسرے سے لڑ پڑے ، میڈیا کے نمائندوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پیر کے روز سوات کے ودودیہ ہال میں تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن بد نظمی کا شکار ہوگیا ، جہانگیر ترین کی آمد کے بعد کارکن اسٹیج پر جھپٹ پڑے اور ایک دوسرے کو دھکے دینے لگے ، اسٹیج پر موجود قائدین نے بار بار کارکنوں کو بیٹھنے کی ہدایت کی مگر کارکنوں نے کسی کی نہ مانی ، کارکن اسٹیج پر پہنچے کے لئے ایک دوسرے کو دھکے دیتے رہے اور اس دوران لڑائیاں بھی ہوئیں ۔ کنونشن کے دوران میڈیا کے نمائندوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دھکم پیل کے دوران کئی کارکنوں کے ساتھ میڈیا کے نمائندے بھی اسٹیج سے گر گئے۔
Discussion about this post