کبل (زمونگ سوات ڈاٹ کام) ویلج کونسل غا غی بانڈئی کے منتخب کونسلران اپنے ویلج نا ظم ، نا ئب نا ظم اور سیکر ٹری کے خلاف سراپا احتجاج بن کر خود سا ختہ فیصلوں پر پھٹ پڑے بغیر کسی اجلاس اور مشاور ت سے فیصلے کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ویلج کونسل غا غی بانڈئی کے نا ظمین نے 6مہینوں میں کوئی اجلاس طلب نہیں کیا ہے اگر جو بھی اجلاس ہوا ہے تو وہ ویلج نا ظمین اور سیکر ٹری کے خود سا ختہ فیصلے ہیں ان خیا لا ت کا اظہار جنرل کونسلر محمد زمان ، جنرل کونسلر پرویز ، کسان کونسلر فضل ہا دی ، جنرل کونسلر عزت خان اور یوتھ کونسلر اجمل خان احتجاج کے دوران با ت چیت ہم نے تمام فیصلے مشاورت سے کی ہے ترقیاتی فنڈز بھی متفقہ طور پر قرار داد پاس کر کے ٹینڈر کیا ہے ہرمہینے میں با قاعدہ اجلاس ہو تے ہیں ویلج نا ظم صنوبر ، نائب نا ظم شہنشاہ اور سیکرٹری معاذ کا موقف تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ روز کبل میں غا غی بانڈئی ، ویلج کونسل سے تعلق رکھنے والے کونسلران نے اپنی ہی ویلج نا ظمین اور سیکر ٹری پر الزامات لگا تے ہوئے کہا کہ ویلج نا ظمین سمیت سیکرٹری خود سا ختہ فیصلے کررہے ہیں جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں بغیر کسی مشاورت سے ٹینڈر کر کے ترقیا تی کاموں کے لئے فنڈز کو اپنے اپنے محلوں میں استعمال کر تے ہیں جس کے وجہ سے ہمیں نظر انداز رکھا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ترقیا تی ہر کونسلر کو 78ہزار روپے ملے گا جو وہ اپنے محلوں میں خرچ کریگا لیکن صورت کچھ اور ہے لہٰذا ہم مطالبہ کر تے ہیں حکام با لا سے کہ اس معاملے پر انکوائری مقرر کر کے بروقت ایکشن لیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ادھر ویلج نا ظمین اور سیکرٹری سے موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا تو انہوں نے تما م الزامات کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ با قاعدہ ٹینڈر کے ذریعے مشاورت کے ساتھ پائپ خریدنے پر اتفاق ہوا ہے جو تمام کونسلرز پر تقسیم کیا جائے گا۔اور اب تک جتنی بھی فیصلیں ہوئی ہے مشاورت سے قرار داد پاس کر کے ہوئی ہے جس کا ریکارڈ موجود ہیں۔
Discussion about this post