کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام)ہمارے تنا زعات ختم ہو چکے ہیں جر گہ مشران ہم سے بطور ضمانت رکھے گئی رقم واپس کر دیں، دو دو لاکھ روپے ہم سے ضما نت کے طورپر جمع کرائے گئے تھے جو ایک سال گزرنے کے باوجود تا حال واپس نہیں کی اور رقم پر قا بض ہو چکے ہیں ، حکام سے انصاف کی اپیل کر تے ہیں یہ با ت گذشتہ روز تحصیل کبل کے علا قہ یونین کونسل ٹال چر قا ضی آباد سے تعلق رکھنے والے بخت زمین سر فراز ولد با جڑ نے میڈیا کو بتا یا کہ گذشتہ سال 18دسمبر 2015کو دوسری فریق گوہر علی ولد محمد علی ، احسان علی ولد علاوالدین جو کہ آپس میں رشتہ دار ہے راستہ ، پانی اور ٹریکٹر و تقسیم اراضی کے تنا زعے پر جر گہ مشران تحصیل کونسلر ڈاکٹر لطف اللہ ، تحصیل کونسلر احمد حسین ، شاہین گروپ کے بانی اقبال خان ، اختر منیر اور SHOقبلہ عالم نے ہم فریقین کے مابین صلح کرائی تھی اور ہم سے بطور ضمانت دو دو لاکھ روپے رکھے گئے تھے کہ صلح کے چند روز بعد واپس کرینگے لیکن ابھی ایک سال پورا ہونے کے قریب ہے کہ جر گہ سے با ر بار رابطے کے باوجود ہمیں رقم واپس نہیں کی جا رہی انہوں نے کہا کہ ہم فریقین کے مابین تما م تنازعات باہمی رضامندی اور جر گہ کے فیصلے کے مطابق ختم ہو چکے ہیں لہٰذا ہماری رقم ہمیں واپس کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ رقم واپسی کے حوالے ہم نے تھانہ کبل میں اس وقت موجودہ DSPظفر خان کو درخواست کی اور یکم ستمبر 2016کو انہوں نے 156ض ف کے تحت انکوائری کی جس میں جر گے ممبران نے بھی بطور ضمانت دو دو لاکھ روپے جمع کرانے کی تصدیق کی ہے لیکن معلوم نہیں کہ وہ رقم پر کیوں قابض ہے انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ ہفتے امتیاز ایڈوکیٹ کے وساطت سے جر گہ ممبران کو لیگل نو ٹس بھی بھجوا دی گئی تا ہم اس کے با و جود رقم کے واپسی پر جر گہ خا مو ش بنے بیٹھے ہیں انہوں نے اعلیٰ عدلیہ اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ ہم غریب ہے لہٰذا جر گہ مشران سے ہماری دو لاکھ روپے وا گزار کی جائے۔
Discussion about this post