کالام (زمونگ سوات ڈاٹ کام) گورنمنٹ پرائمری سکول مٹلتان کے بچوں کا مستقبل تباہ ، سکول بلڈنگ زلزلے میں تباہی کے بعد بچے باہر کھلے آسمان تلے پتھروں اور زمین پر بیٹھنے پر مجبور ہیں ، سکول میں پڑھائی کا معیار اور ڈسپلن بھی نہ ہونے کی برابر ، ذمہ دار حکام سے نوٹس کا مطالبہ ، سوات کی سیاحتی علاقہ وادی مٹلتان میں گزشتہ سال زلزلے میں تباہ پرائمری سکول کے بچے منجمد کردینے والی سردی میں کھلے آسمان تلے بیٹھ کر تعلیم حاصل کررہے ہیں ، بلڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے سکول میں تعلیمی معیار اور ڈسپلن بھی نہ ہونے کی برابر ہے جس کی وجہ سے زیادہ تر بچے سکول کو خیر باد کہہ چکے ہیں ، باربار میڈیا رپورٹس اور احتجاج کے بعد محکمہ تعلیم نے سکول میں دو کمروں کی تعمیر کے لئے آٹھ لاکھ روپے فنڈ جاری کی ہے چھ کمروں پر مشتمل بلڈنگ تباہی کے بعد دو کمروں کی تعمیر پر وہاں کی بلدیاتی نمائندوں نے احتجاج اور تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے ۔ علاقے میں واحد پرائمری سکول ہونے کی وجہ سے علاقہ مشران اور بلدیاتی نمائندوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مٹلتان گورکین پاورہاوس کی سنگ بنیاد کے موقع پر سکول بلڈنگ کی فوری تعمیر کے لئے فنڈ جاری کرنے کا حکم بھی دیں تاکہ بچوں کا مستقبل محفوظ ہوسکے ۔
Discussion about this post