سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) اسلامی جمعیت طلبہ کے مرکزی ناظم اعلیٰ صہیب الدین کا کا خیل نے کہاہے کہ ملک میں دین اسلام کا نفاذ نہ ہونے کے باعث ہم مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں ، اسلامی جمعیت طلبہ طلباء کی کردار سازی کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لارہی ہے ، طلبہ معاشرے سے ناہمواریوں کے خاتمے اور تعلیم و تربیت پر توجہ دیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ودودیہ ہال سیدو شریف میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ایوارڈ شو کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری شاہکار عزیز ، نائب امیر جماعت اسلامی سوات حافظ اسرار احمد ، ملوک آباد کے تحصیل کونسلر یوسف علی خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، صہیب الدین کاکا خیل نے کہا کہ مستقبل طلبہ کا ہے اور یہی طلبہ ملک کے حکمران ، ڈاکٹر ز ، ججز بیں گے جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ طلبا ء میں عوام الناس کی خدمت ، تعلیم وتربیت کیلئے جدوجہد کا درس دیتی ہے ، اس موقع پر مرکزی ناظم اعلیٰ صہیب الدین کا کا خیل ، حافظ اسرار احمد اور دیگر نے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے جبکہ طلباء نے مختلف تعتیں ، تقاریر اور دیگر خاکے بھی پیش کئے جس سے تقریب کے شرکاء لطف اندورز ہوئے ۔
Discussion about this post