سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) مالاکنڈڈویژن کے اپریشنل کمانڈر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سوات سمیت پورے مالاکنڈڈویژن میں مکمل امن ہے ، سوات میں فوجی چھاؤنی قائم ہونے کے بعد اب لوگوں کو صحت ، تعلیم اور روزگار کے بہتر مواقع دستیاب ہوسکیں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے صنعتی نمائش سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ 23 مارچ کو ارمی پبلک سکول سوات میں کلاسز شروع ہوجائیں گے جہاں سوات کے لوگ اپنے بچوں کو پڑھائی گے، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ایک سال کے اندر سی ایم ایچ بھی بن جائیں ، انہوں نے کہا کہ چھاؤنی کے قریب ہم ایک بزنس سنٹر کی عمارت بھی بنائیں گے جس میں پورے سوات کے لوگ کاروبار کرسکیں گے ، جس سے روزگار کے مواقع ملیں گے، انہوں نے کہا کہ سوات سمیت پورے مالاکنڈڈویژن میں بے مثال امن قائم ہے اور یہاں کے عوام اب پرسکون زندگی گزارر ہے ہیں اس امن کو یوں ہی قائم رکھا جائیگا۔
Discussion about this post