لاہور(زمونگ سوات آن لائن نیوز) نامعلوم افراد کے تشدد کا نشانہ بننے والے فلم ’’سایہ خدائے ذوالجلال ‘‘کے ولن ماڈل حسن خان کا انتقال جبکہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق سٹیج، ٹی وی کے سینئر اداکار پرویز خان کے چھوٹے بھائی اور گلبرگ کبوتر پورہ کے رہائشی ادا کار و ماڈل حسن خان پر پیر کی رات فیردوس مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے تشدد کیا تھا۔
تشدد کے باعث حسن خان چل بسے۔ پرویز خان کے مطابق انہوں نے تھانہ گلبرگ میں تشدد کرنے والے نامعلوم افراد کی گاڑی کا نمبر ای سی 77 لکھوا کر مقدمہ درج کر وایا ہے اور پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے حسن خان کے ا ہل خانہ کے مطابق ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے حسن خان کی لاش پولیس نے پوسٹمارٹم کیلئے ڈیڈ ہا س منتقل کر دی ہے واضح رہے کہ حسن خان نے حال ہی میں فلم سایہ خدائے ذوالجلال میں ولن کا کردار ادا کیا ہے جو رلیز ہونے والی ہے۔
2018کا الیکشن تسلیم کیا نہ عمران خان کو وزیراعظم تسلیم کرتی ہوں،مریم نواز کی وزیراعظم پر شدید تنقید
اسلام آباد (زمونگ سوات ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان...
Read more
Discussion about this post