سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات میں آٹو سکریپ سے غیر قانونی طور پر بننے والی نان کسٹم پیڈ کٹ گاڑیوں کیخلاف انتظامیہ حرکت میں آگئی ، متعدد مستری خانے سیل کرکے 54سے ذیادہ گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں ، 15افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ، ڈپٹی کمشنر سوات عاطف رحمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عبدالناصر خان نے ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ کے ہمراہ بھاری پولیس اور لیویز نفری کے ہمراہ مینگورہ بائی پاس اور دیگر علاقوں میں مستر خانوں پر چھاپے مار کر وہاں پر آٹو سکریپ سے غیر قانونی طور پر بننے والی پچاس سے زائد گاڑیوں کو تحویل میں لیکر مستری خانے سیل کردیئے گئے جبکہ 14افراد کے خلاف دفعات 287-290-291کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔
Discussion about this post