اسلام آباد (زمونگ سوات آن لائن نیوز) سینیر ماہر قانون حامد خان نے تحریک انصاف کی جانب سے پاناما کیس کی پیروی سے معذرت کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف ماہر قانون اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان کی جانب سے عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا ہے۔ اس دوران پاناما لیکس پر سپریم کورٹ میں جاری مقدمے کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔
جبکہ حامد خان نے عمران خان سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میڈیا مہم پر تشویش کا اظہار کیا۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر جاری مہم کے بعد میرے لیے پاناما کیس کی پیروی ممکن نہیں لہذا پاناما کیس سے الگ ہونے کی اجازت دی جائے۔ اس موقع پر عمران خان کی جانب سے حامد خان کی خدمات پر انہیں سراہا گیا اور کہا گیا کہ حامد خان کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں اور کمٹمنٹ کسی قسم کے شک وشبے سے بالاتر ہیں۔ خواہش ہے کہ حامد خان قانونی ٹیم کی معاونت جاری رکھیں۔ خدمات کے اعتراف پر حامد خان نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔
Discussion about this post