سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات میں طویل خشک سالی کے بعدباران رحمت کے لئے نماز استسقاء اداکردی گئی ،نماز استسقاء گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں اداکی گئی جس میں سیکڑوں افراد نے شریک ہوکر اللہ تعالیٰ کے حضورگڑگڑا کر اپنے گناہوں کی توبہ مانگ کر باران رحمت کے لئے اجتماعی دعامانگی گئی ،نماز استسقاء ممتاز عالم دین مفتی سرفراز نے پڑھائی ،جس میں علمائے کرام سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،نماز استتسقاء کے موقع پر خطبہ بھی پڑھایا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام مفتی سردراز ،مفتی فضل وہاب منگلوری ،مولانا فقیر محمد اور تحصیل ناظم اکرام خان نے خطاب کیا اور مسلسل تین روز تک نماز استسقاء اداکرنے کا اعلان کیا گیا علمائے کرام نے اپنے خطاب میں کہاکہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ ہمارے بد اعمال اور گناہ ہیں جس پر اللہ تعالیٰ نے ہم پر بارشیں بند کردی ہیں اور اس وقت خشک سالی سے نہ صرف قسم قسم کی بیماریاں پھوٹ گئی ہیں بلکہ کنوئیں خشک اور باغات کو نقصان پہنچ رہا ہے انہوں نے کہاکہ جب تک ہم اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی توبہ نہیں کریں گے اس وقت تک اللہ تعالیٰ کی رحمت حرکت میں نہیں آئے گی انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ آج ہفتے اور اتوار کے روز صبح دس بجے نماز استسقاء کی ادائیگی کے لئے آکر اللہ کے حضورسجدہ ریز ہوکر اپنے گناہوں کی توبہ کریں تاکہ باران رحمت ہوکر ہماری مشکلات ختم ہوسکے۔
Discussion about this post