بحرین(زمونگ سوات آن لائن نیوز) بحرین کے علاقے مانکیال میں تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں میڈیانمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے یونین کونسل مانکیال سے ضلعی ممبر ڈاکڑ شاہ خان کا کہنا تھاکہ وہ علاقے کی ترقی کیلئے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ ہم سوات کوہستان میں تعلیم اور دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے تمام غیر سرکاری تنظیموں کا بہت مشکور ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اس دوران انہوں نے سعودی عوام کی طرف سے سوات کے بالائی علاقوں میں سیلاب اور زلزلہ متاثرین کیلئے گھروں کی تعمیر کا بھی ذکر کیا اورکہا کہ سعودی نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔ یاد رہے ڈاکٹر شاہ خان نے مانکیال پل پر ذاتی وسائل اور یاردوستوں سے پیسے لیکر کام کا باقاعدہ آغاز کیا ہے۔
سوات پولیس نے بیٹی اور بیوی کو قتل کرنیوالے دونو ملزمان کو گرفتار کرلیا
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ پولیس کی کاروائی بیٹی کی قتل میں ملوث باپ بیٹے اور بیوی کے...
Read more
Discussion about this post