کبل (زمونگ سوات ڈا ٹ کام) اسسٹنٹ کمشنر حامد علی خان کا فضل اکبر کار خیر ایمبولینس کا معائینہ عوام کے مفاد میں اقدام کو سراہا ACکبل حا مد علی خان نے عوام سے اپیل کر تے ہوئے کہا کہ ایمبولینس کو معمولی نو عیت کے معاملات کے لئے استعمال نہ کریں یہ فضل اکبر خان کے طرف سے تحصیل کبل کے عوام کیلئے کار خیر کا تحفہ ہے جو فری سروس فراہم کر رہا ہے اسسٹنٹ کمشنر کبل نے فضل اکبر کے کردار کو سرا ہا اور اپنے طرف سے مکمل تعاون کے یقین دہانی بھی کرائیں فضل اکبر خان نے کہا کہ صرف عوامی مسائل و مشکلات کو مد نظر رکھ کر تحصیل کبل کے عوام کے لئے فری ایمبولینس سروس فراہم کیا انہوں نے کہا کہ یہ سروس تحصیل کبل کے عوام کیلئے مکمل فری ہو گا اور اس کا کسی قسم چارج نہیں ہو گاشکایت کے صورت میں عوام براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں ۔
Discussion about this post