سوات ( زمونگ سوات ڈا ٹ کام ) جی او سی ملاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل آصف غفور کی ہدایت پر یتیم بچوں کی کفالت کے ادارہ ’’خپل کور‘‘ کے بچوں کے کیلئے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں جی او سی ملاکنڈ نے خو د بھی شرکت کی ، ان کے ہمراہ کانجو بریگیڈ کمانڈر بریگیڈئیر اسد رضا سید بھی موجود تھے ، عشائیہ سے پہلے سکول کے طلبہ و طالبات نے مختلف ٹیبلو ، ملی نغمے ، خاکے اور خوش آمدید گیت پیش کئے ، خپل کور ماڈل سکول کے ڈائریکٹر حاجی محمد علی نے جی او سی ملاکنڈ کو خوش آمدید کہا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی ملاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت اور کفالت کے لئے خپل کور ماڈل سکول کی خدمات قابل تحسین ہے ، انشاء اللہ پاک فوج اس ادارے کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون جاری رکھے گی ۔
Discussion about this post