سوات ( زمونگ سوا ت ڈاٹ کام ) وزیرا علیٰ خیبرپختونخواہ کالام میں گورکین پاور ہاوس کا افتتاح کرنے آج سوات کا دورہ کریں گے ، وہ کالام کے علاقہ گورکین میں 84میگاواٹ پن بجلی کا سنگ بنیاد رکھ دیں گے ، واضح رہے کہ گورکین پاور ہاوس منصوبہ اے این پی دور حکومت میں منظور ہوا اور منصوبے سے کالام کو دس فیصد رائلٹی ، ایک معیاری کالج اور ہسپتال ، پاک اور دیگر ترقیاتی منصوبے کا اعلان بھی سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کیا تھا ، گورکین پاور ہاوس کی تعمیر سے سوات کوہستان میں وسیع قیمتی جنگلات کا تحفظ بھی یقنی ہوگا ، سوات کوہستان کے علاقے بر ف پوش اور انتہائی سرد علاقے ہیں جو سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہے ، جہاں پر ذیادہ تر قیمتی دیار کے درخت سوختنی لکڑی کیلئے استعمال کی جاتی ہے ، اگر منصوبے سے علاقے کو فری بجلی فراہم کی جائے تو قیمتی جنگلات کا مکمل تحفظ بھی یقینی ہو گا ۔
Discussion about this post