سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) حق پرست گروپ کے بانی ڈاکٹر امجد علی نے مٹہ سوات میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے دعویداروں نے ہم سے تبدیلی کے وعدے کئے تھے لیکن تبدیلی کہیں نظر نہیں آرہی۔نہ گرلز کالج کی تعمیرہوئی اور نہ ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایشیاء کا سویٹیزر لینڈ ضلع سوات کے روڈز کئی سالوں سے خراب پڑے ہیں ہمیں ان روڈوں کی تعمیر کرنے کیلئے اسلام آباد کے بجائے ملاکنڈ ڈویژن بند کرنا چاہئے تھے۔انہوں نے کہا کہ دارمئی ہسپتال پراپ گریڈ کی بورڈ لگائی گئی ہے لیکن10لاکھ ملے ہیں باقی کا انتظار کیا جائیگا۔مٹہ سوات میں صرف مٹہ تا فاضل بانڈہ روڈنہیں باقی روڈوں کی تعمیر بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے دعویدار وں نے باغ ڈھیرئی سے خریڑئی تک کی نہرمنظور کی لیکن اہم علاقے ڈٹپانئی‘سین پوڑہ‘کورے اور شوخدڑہ کی عوام محروم رکھا۔جس کے توسیع کیلئے ہم قومی وطن پارٹی کے وزیر کو اپیل کرتے ہیں اگر حکومت وہ بھی نہ کرسکی تو چندہ جمع کرکے وسیع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انجنئر امیرمقام کہتے ہیں کہ عملی اقدامات کرتے ہیں ان کو مٹہ سوات میں بجلی کی لوڈشیدنگ اور وولٹیج کم کرنے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ڈاکٹر امجد نے مذید کہا کہ سوات جیل کی تعمیر کی ضرورت ہے‘مٹہ سوات میں پاسپورٹ آفس کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ انصاف والوں نے یوتھ اور طلباء سے تعلیمی ایمرجنسی اور کھیل کے میدانوں کو تعمیر کرنے کے وعدے بھی کئے تھے لیکن مٹہ کالج میں باتھ رومزتک بنانے کو تیار نہیں اور کھیل کی میدان تو بہت دور کی بات ہے۔جلسہ میں ہمایون خان ایڈوکیٹ‘عزیزاللہ‘شریف اللہ اور سید واثق باللہ نے بھی خطاب کیا۔
Discussion about this post