سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی کے مکینوں نے سیدو شریف ائیر پورٹ کے لئے مزید زمین دینے سے انکار کردیا ، اس سلسلے میں متاثرین ائیر پورٹ کا جرگہ منعقد ہوا جس سے ملک ریاض خان ، ضلع کونسلر اکبر حسین ، تحصیل کونسلر نصر اللہ خٹک ، ناظم فضل ودود ، لیاقت علی خان ، رشید احمد ، رحمت غنی ، عمر رشاد ، ظفر اللہ خان اور دیگر نے خطاب کیا اور ایم این اے مسرت احمد زیب نے ٹیلی فونک خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ ہم سے پہلے بھی اونے پونے داموں زمین زبردستی لی گئی ہے ، اب تک 452کنال زمین کے مالکان کو رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم ائیر پورٹ کیلئے مزید زمین دینے کیلئے تیار نہیں ، ایم این اے مسرت احمد زیب نے متاثرین کو یقین دلایا کہ وہ ان کیلئے اسمبلی میں آواز اُٹھائیں گی ۔
Discussion about this post