سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) ایڈیشنل سیشن جج کے گھر اور عدالت کو بموں سے اڑانے والے روپوش شدت پسند کو سی ٹی ڈی پولیس سوات نے گرفتار کرلیا ، سی ٹی ڈی پولیس سوات کو اطلاع ملی تھی کہ رپوش شدت پسند شیر زمان ولد امیر زمان سکنہ مدینہ کالونی مٹہ بازار میں موجود ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا ، ملز م پر الزام ہے کہ اس نے سال 2009ء میں ایڈیشنل سیشن جج مٹہ کے گھر اور عدالت کو بموں سے اڑا دیا تھا جس کی ایف آئی آر بھی تھانہ مٹہ میں درج ہے ۔
ADVERTISEMENT
Discussion about this post