سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) تھانہ رحیم آباد کی حدود میں واقع علاقہ گوگدرہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو قتل کردیا ، مقتولہ کے شوہر فراموز نے پولیس کو بتایا کہ رات کو وہ گھر میں محو خواب تھے کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میری بیوی پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں رحیم آباد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ، دوسرے واقعہ میں گوگدرہ ہی میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو شدید زخمی کردیا ، پولیس کے مطابق گھر میں معمولی تکرار پر ملزم سلطنت خان نے اپنی بیوی لقمانیہ پر پستول فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں جن کو طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ، رحیم آباد پولیس نے ملزم سلطنت خان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے ، تیسرے واقعہ میں ملم جبہ کے پہاڑی علاقہ کوہ میں خاتون جنگل میں گر کر جاں بحق ہوگئیں ، پولیس کے مطابق 35سالہ مسماۃ تاج محل لکڑی لانے کیلئے جنگل میں گئیں تھیں جہاں پر پاؤں پھسلنے سے وہ پہاڑی سے گر کر جاں بحق ہوگئیں ، تلاش کے بعد لوگوں نے لاش کو جنگل سے نکال دیا ۔پانچواں واقعہ بحرین میں پیش آیا جہاں بحرین میں گھر کی دیوار گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ،ایک زخمی ،گزشتہ روز بحرین کے علاقے ائین میں فضل ولد زیراب نامی شخص کی مکان کی دیوار گرنے سے خوشبو دختر فضل جاں بحق جبکہ صادق ولد زیراب زخمی ہوگئے جنکو فوری طور پر مدین ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
Discussion about this post