سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ اسوہ رسول ؐ کو اپنانا کامیابی کی ضمانت ہے۔ رسول ؐ کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے ۔جماعت اسلامی کامقصد اس ملک میں مدینہ جیسی فلاحی ریاست کا قیام ہے عوام اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں ۔وہ جماعت اسلامی سیدوشریف مقام کے تحت سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر قاری انعام اللہ نے جے یو آئی سے 34سالہ رفاقت توڑ کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان بھی کردیا ۔ محمدامین نے کہا کہ ہمارے تمام مشکلات و مصائب کا حل قرآن وسنت کی احکامات اپنانے میں ہے اور اس ملک کی آزادی کا مقصد بھی نظریہ اسلام ہے جب تک ملک میں عدل و انصاف کا نظام نافذ نہ ہوگا ترقی کرنا ممکن نہیں ہے۔ سیرت کانفرنس سے ممتاز سکالر احمد جان ایڈوکیٹ ، مقامی امیر بہادرخان لالااور غلام احد ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا ۔
Discussion about this post