سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی ضلع سوات کا یوتھ انٹراپارٹی الیکشن کا فیصلہ۔ شیڈول جاری کرکے انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن قائم کردیا گیا۔پہلے مرحلے میں تین صوبائی حلقوں میںیوتھ الیکشن ہوگا۔گیارہ، بارہ دسمبر کو کاغذات نامزدگی وصولی اور جانچ پڑتال کی جائیگی۔پہلے مرحلے میں تین صوبائی حلقوں کی 27یونین کونسلز میں براہ راست انتخابات منعقد ہونگے جس کے لئے الیکشن کمیشن کا قیام عمل میں لایاگیا ہے ۔امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جے آئی یوتھ ممبرشپ حاصل کرکے انٹراپارٹی الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔
ADVERTISEMENT
Discussion about this post