اسلام آباد(زمونگ سوات آن لائن نیوز)جنید جمشید کاآخری وعدہ جو پورا نہ کرسکے، تفصیلات کے مطابق معروف نعت خواں جنید جمشید نے اسلام آباد آکر پارلیمنٹ ہاﺅس کی مسجد میں نماز جمعہ پڑھانے کا وعدہ کیاتھا جس کو وہ پورا نہ کرپائیںگے، طیارہ حادثہ میں جنید جمشید کے جاںبحق ہونے کی اطلاعات کے بعد ان کے گھر تعزیت کے لئے آنیوالوں کاتانتا بندھ گیا، افسوسناک مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں ،چترال روانگی سے پہلے تیرہ نومبر کو جنیدجمشید نے ٹوئٹر پر کیا شیئر کیاتھا؟
حیرت انگیز انکشاف، تفصیلات کے مطابق معروف نعت خواں جنید جمشید کے بارے میں اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ وہ طیارہ حادثہ میں اپنی اہلیہ سمیت جںابحق ہوگئے ہیں، جنید جمشید تبلیغ کے لئے چترال گئے تھے ،حیرت انگیز طورپر جنید جمشید نے چترال روانگی سے پہلے تیرہ نومبر کو ٹوئٹر پر ایک دعا شیئر کی تھی جس کاترجمہ یہ ہے۔
اے اللہ میں آپ سے اچانک کے خیر کا سوال کرتاہوں
اور میں اچانک کے شرسے آپ کی پناہ مانگتاہوں
خدا کی قدرت کہ جنید جمشید کے ساتھ کچھ ایسا ہی ہو گیا جیسا کہ وہ محسوس کررہے تھے ، جنید جمشید کے بھائی اور پارٹنر سمیت متعدد افراد اس بات کی تصدیق کرچکے ہیں کہ جنید اس طیارے میں سوار ہوئے تھے مگر تاحال ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں کی جاسکی، ریسکیو اہلکاروں نے پانچ افراد کی نعشیں طیارے کے ملبے سے نکال لی ہیں۔
Discussion about this post