سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبرپختونخوا کے امیر مولانا گل نصیب خان نے کہا ہے کہ دنیا کے وسائل پر قبضہ کرنے اور مادر پدر آزادی امریکی ایجنڈا ہے ، پاکستانی حکمران امریکی ایجنڈے کو دوام دینے کے لئے شاہ سے زیادہ شاہ کاوفادار بننے میں ایک دوسرے سے سبقت حاصل کررہے ہیں پاکستان میں اقتدار میں آنے والے پاکستانی لوگوں کے منتخب نمائندے نہیں بلکہ ان کی نامزد گی امریکہ کررہی ہے ، امریکہ بہادر پوری دنیا پر حکمرانی کے لئے اپنا سکہ جمارہا ہے ایسے میں جمعیت علما ء اسلام ان طاغوتی قوتوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور ان کی ان مقاصد کی تکمیل تک پہنچانے کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے جے یوآئی سوات کے سیکرٹریٹ مینگورہ میں جے یوآئی سوات کے ذمہ داروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جے یوآئی صوبہ پختونخوا کے نائب امیر مولانا عطاء الحق ، درویش، قاری محمود ، اور قاری شمس الرحمان نے بھی خطاب کیا ، انہوں نے کہاکہ اسلام کے نام پر حاصل کرنے والے ملک میں ستر سال گزرنے کے باوجودبھی اسلامی نظام کانفاذ نہ ہوسکا ، اور اس مقصد کے لئے پانچ لاکھ افراد نے جانوں کی قربانیاں دی ہیں ، انہون نے کہاکہ بھٹو مرحوم نے بھی روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ دیا ، جو ممکن نہ ہوسکا ، انہون نے کہاکہ اس ملک میں تیس سال تک سیاسی جماعتوں نے حکمرانی کی ہے ، لیکن وہی عوام کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی ، اور نہ عملی نظام کے نفاذ کے حوالے سے کوئی پیشرفت ہوئی ، انہوں نے کہاکہ پاکستان جوکہ وسائل سے مالامال ہے لیکن آج ہم غربت کے لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ، پاکستان بدامنی کا شکار اور اس ملک میں آج جی ایچ کیو بھی محفوظ نہیں رہی ، قانون کی حکمرانی کا فقدان ہے اور امریکہ نے پوری دنیا اور پاکستان کے وسائل پر قبضہ کرنے اور ننگی تہذیب کو دوام دینے کئے لئے پاکستانی حکمرانوں کو ٹاسک دیا ہے۔
Discussion about this post