سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات پر یس کلب کی ایکشن کمیٹی کے ممبر و سینئر صحا فی شیر ین زادہ نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کسی بھی شعبے میں تر قی ممکن نہیں تعلیم کے فروغ میں نجی تعلیمی ادارے اہم کر دار ادا کر رہے ہیں ، ان خیا لا ت کا اظہارانہوں نے یو ریشن سکول انٹر نیشنل ایجو کیشن سسٹم کی جا نب سے بہتر ین والدین اور صحا فیو ں کے اعزاز میں تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر سوات کے سینئر صحا فی اور آج نیو ز کے رپورٹر شہزاد عالم نے بھی خطاب کیا،تقر یب کے آخر میں مہما ن خصوصی شیر ین زادہ ، سوات پریس کلب کی ایکشن کمیٹی کے رکن وسینئر صحا فی سید شہا ب الد ین ، شہزاد عالم اور حکیم عثما ن علی نے بہترین والدین غلام نبی ، نواب خان، ریا ض احمد و دیگر اور صحا فی عبد اللہ شیر ین اور بر کت شا ہ میں ایوارڈ تقسیم کئے ،مقررین نے کہاکہ بچو ں کی تعلیم و تر بیت میں اسا تذہ کے ساتھ والدین کا بھی کر دار ہو تا ہے اس لئے یور یشن سکول کے بچوں کے والد ین کا سکو ل انتظا میہ سے رابطے کر نا ایک احسن اقدام ہے ،اس موقع پر سکو ل پر نسپل صبح الر حمن نے تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ یو ریشن سکول کا مقصد بچوں میں چوپے ٹیلنٹ کو اجاگر نا ہے اور طلبا ء کو اس دور جدید کے تمام چیلنجز کے ساتھ ساتھ بہتر ین تعلیم و تر بیت فراہم کر نا میرا مقصد ہے ۔
Discussion about this post