سوات(زمونگ سوا ت ڈاٹ کام) جماعت اسلامی ضلع زون پی کے 80 کے ذمہ داران کا یوتھ انٹراپارٹی الیکشن کے حوالے سے ادارہ الخدمت مینگورہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں زون پی کے 80سے بڑی تعداد میں یوتھ ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں یوتھ انٹراپارٹی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ اور منصوبہ بندی کی گئی ۔ اجلاس میں طیارہ حادثہ پر افسوس کا اظہار اور شہدا ء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا کہ نوجوان ملک وقوم کا سرمایہ ہے اپنی صلاحیتوں کو ملک کی ترقی اور فلاح کے لئے استعمال کریں ۔جے آئی یوتھ انٹراپارٹی الیکشن میں نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ اجلاس سے قیم جماعت اسلامی ضلع سوات مفتی شیر محمد، جے آئی یوتھ سوات کے صدر ڈاکٹر محمد زادہ ، جے آئی یوتھ انٹراپارٹی الیکشن کمیشن کے سیکرٹری حیدر علی خان کانجو ، زون پی کے 80کے ریٹرننگ آفیسر افتاب احمد نے بھی خطاب کیا ۔
Discussion about this post