سوات(زمونگ سوا ت ڈاٹ کام)آئی جی پولیس خیبر پختونخوا نے سوات کا دورہ کیا اور کڑا کڑ میں نو تعمیر شدہ پولیس چوکی کا معائنہ کیا ،اس موقع پر ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اخترحیات خان اور ڈی پی او سوات عباس مجید مروت بھی ان کے ہمراہ تھے ،ڈی آئی جی اخترحیات خان نے آئی جی پولیس کو سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں امن وامان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ،آئی جی پولیس نے نئی عمارت کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور پولیس جوانوں سے گھل مل گئے انہوں نے اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات سے بھی نوازا اور ان کی حوصلہ افزائی کی ،دریں اثناء آئی جی خیبر پختونخوا نے بونیر کا بھی دورہ کیا جہاں پر ڈی پی او بونیر ارشادخان نے ان کا اسقبال کیا آئی جی پولیس بونیر کے عمائدین سے بھی ملے اور ان کے مسائل سنیں ،عمائدین علاقے نے آئی جی پولیس کو علاقی ٹوپی اور شال پہنائی ،عمائدین علاقہ نے پولیس کے ساتھ ہرقسم کے تعاون کا عزم دہرایا ،آئی جی پولیس نے اس موقع پر کہاکہ عوام اور پولیس مل کر ہی امن عامہ کو برقراررکھ سکتی ہے انہوں نے عمائدین پرزور دیا کہ وہ امن عامہ کے لئے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔
Discussion about this post