سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) قرآن اکیڈیمی رحیم آباد مینگورہ میں ختم القرآن تقریب کا انعقاد کیاگیا۔جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمد امین تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمدامین نے کہاکہ والدین اپنے بچوں کو قرآن و حدیث کی علوم سے بہرورکرنے کے لئے خصوصی توجہ دیں۔ دنیا و آخرت کی فلاح وکامرانی قرآنی نظام میں پوشیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن اکیڈیمی کی شاخیں سوات کے دیگر علاقوں میں بھی کھولنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ اکیڈیمی میں ختم القرآن کرنے والے بچوں میں اسناد اور گفٹ بھی تقسیم کی گئی۔تقریب سے قیم جماعت اسلامی ضلع سوات و ڈائریکٹر قرآ ن اکیڈیمی مفتی شیر محمد، محمدافضل خان منصوری، مفتی سہراب واصل نے بھی خطاب کیا۔
Discussion about this post