سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) توتانو بانڈی پولیس چوکی میں سپیشل فورس اہلکار کا سینئر پولیس آفسران کے موجودگی میں ویلج نا ظم کو غلیظ گالیاں اور دھمکی جس پر ویلج نا ظمین تحصیل کبل سراپا احتجاج نا ظمین تحصیل کبل کے صدر مصبا ح الدین، اشفاق خان ایڈوکیٹ، عبدا لسلام خان ہزارہ، شوکت خان تخمہ کے قیادت میں DSPسرکل کبل فاروق جان سے ملا قات درخواست بھی دی جس پرDSPسرکل کبل نے انکوائری مقرر کر تے ہوئے کہا کہ آپ لو گوں کو انصا ف ملے گا ویلج نا ظمین کا کہنا تھا کہ اگر اہلکاروں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے DIGاور DPOسوات کے پاس جا کر وہاں بھی احتجاج کرینگے ویلج نا ظمین نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ویلج نا ظم VCتو تانوبانڈی 1حبیب احمد تو تا نوبانڈی پولیس چوکی گیا اور افسران سے فریاد کر تے ہوئے کہا کہ باہر اڈہ میں ایک گا ڑی کھڑی تھی جس کے چاروں ٹائرز سپیشل فورس اہلکار نے بلا کسی وجہ ہوا نکالی جس پر سپیشل فورس اہلکار فواد نے SHOنور باز خان، حوالدار ارشد اور محرر چوکی کے موجودگی میں غلیظ گالیاں دے کر کہا کہ اگر افسران با لا کو شکایت کی تو دیکھ لونگاجس پر ویلج نا ظمین تحصیل کبل سراپا احتجاج ہو گئے۔
Discussion about this post