سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) آرمی پبلک سکول کوزہ بانڈی کے بھر تیوں میں سوات اور خصو صاً تحصیل کبل کے لو گوں کو ترجیح دے کر بھر تیاں کی جائے۔ کیونکہ سوات اور خصو صاً تحصیل کبل دہشت گردی سے سب سے ذیادہ متاثرہ علا قہ ہے لہٰذا بھر تیوں میں آل پاکستان کے بجائے سوات اور خصو صاً تحصیل کبل کے عوام کا حق ہے ان خیا لات کا اظہار پختونخواہ ملی عوامی پا رٹی کے صوبائی رہنما ملک ریاض خان نے گذشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آرمی پبلک سکول کو زہ بانڈی کیلئے سٹاف بھر تیوں کا اشتہار لگا یا ہے جس میں آل پاکستان سے درخواستیں مطلوب کی گئی ہے لہٰذا ہم مطالبہ کر تے ہیں کہ بھر تیوں میں سوات اور خصو صاً تحصیل کبل کے عوام کو ترجیح دی جائے انہوں نے کہا کہ زمین دینے والے لو گوں سے با قاعدہ وعدے گی گئی ہے کہ نوکری دینگے انہوں مزید کہا کہ کلاس فور بھرتیوں میں یونین کونسل کوزہ بانڈی کا سب سے زیادہ حق بنتا ہے لہٰذا UCکوزہ بانڈی کو ترجیح دی جائے۔
Discussion about this post