سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علا قہ میلہ گاہ قمبو کے عمائدین اور عوام کا وزیر اعلیٰ کے معاون خصو صی ڈاکٹر امجد کے خلاف احتجاج، تحصیل بریکوٹ کے شخص کو تحصیل کبل میں کلاس فور بھر تی کرنے پر مزاہمت کے دھمکی سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے ڈاکٹر امجد نے سکول کو اراضی دینے والے شخص کے بیٹے کو نظر انداز کر کے اپنے پار ٹی کے ورکر کو بھر تی کیا جو میرٹ اور قانون کے سراسر خلاف ورزی ہے PTIکے چیئر مین عمران خان، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، MNAمراد سعید اور محکمہ تعلیم کے با لا حکام نو ٹس لے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کبل کے علاقہ میلہ گاہ قمبومیں احتجاجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے PMLNتحصیل کبل کے صدر عبد الغفور، ANPکے ضلعی کونسلر شاہ سید، تحصیل کونسلر عثمان غنی،سابق نا ظم بخت محمد خان، نا در خان، پائی محمد، احمد خان، خاندان اور دیگر نے کہا کہ کلاس فور بھر تی کیلئے PTIمیں شمولیت اور گھر پر پا رٹی جھنڈا لگانے سے مشروط کر دیا گیا ہے۔جو کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے متاثرہ شخص احمد خان نے کہا کہ تعلیمی ادارے میں سیاست MPAاورDEOکے اختیارات کا نا جائز استعمال اور سنز کو ٹہ کو میرٹ کا مزاق بنا دیا ہے گورنمنٹ پرائمر ی سکول قمبو میں بحیثیت چوکیدار ریٹائرڈ ہوا ایجوکیشن قوانین کے مطابق سنز کو ٹہ کے تحت اس کے بیٹے کو چوکیدار کے نوکری دینا اس کا حق تھا کیونکہ سکول کو زمین اس نے دی تھے MPAڈاکٹر امجد کو GPSقمبو بلا یا گیا تھا یہاں آکر اس نے ریٹائرڈ ملازمین کے بیٹے کو سنز کو ٹہ کے تحت چوکیدار کے نوکری دینے کے یقین دہانی کرائے تھے لیکن سنز کو ٹہ،قانون اور میرٹ کو بائی پاس کر کے گورنمنٹ پرائمری سکول پارڑئی کے ریٹائرڈ ملازم کا بیٹا گورنمنٹ پرائمری سکول قمبو میں تعینات کیا اور پرائمر ی سکول پارڑئی میں اپنا من پسند پارٹی ورکر کو نوکری دلا دی جس سے سائل کے حق تلفی ہوئے MPAنے سائل کو اس کا حق دلانے کے لئے پا رٹی میں شمولیت کے شرط لگائی تھی جو کہ سائل نے پارٹی میں بھی شمولیت کی لیکن کچھ نہیں ہوا MPAڈاکٹر امجد اور DEO(M)سوات محمد آمین اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے سائل کے حق تلفی کر دی لہٰذا صوبائی حکومت اور چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ان دونوں کے خلاف کاروائی کریں۔
Discussion about this post