سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ جس سڑک ، گلی میں ہو ڈٹ کر کرینگے ، سڑکوں پر مسائل حل کرنے والے عدالت سے بھاگ گئے سڑکوں سے بھی بھاگ جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ ن عملی کام پر یقین رکھتی ہے نہ کہ کھوکھلے نعروں پر ، سوات کے عوام کے مینڈیٹ کا ہمیشہ سے مذاق اڑایا گیا ہے ، پاکستان تحریک انصاف کو سو فیصد مینڈیٹ دیکر کوئی عملی نہیں کیا ، اسی دفعہ ضمانت ضبط ہوگی انشاء اللہ ، انہوں نے کہا کہ بارہ انچ گیس پائپ لائن مردان ٹو سوات کا افتتاح 18دسمبر کو کرینگے ، اس منصوبے پر 3ارب روپے کی لاگت آئیگی جس سے گیس کے کم دباؤ کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائیگا ، اسی طرح 220kvچکدرہ گریڈ سٹیشن کا افتتاح 25دسمبرکوکرینگے ، جس پر بھی تین ارب روپے کی لاگت آئیگی اور اس کیلئے زمین کے پیسے پہلے سے دیئے جاچکے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پورن ہاوس سنگوٹہ میں آئے ہوئے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
Discussion about this post