سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)شدتِ موسم نزلے زکام نے وبائی شکل اختیار کرلی دس روپے کی گولیاں 50روپے میں فروخت ہونی لگی ، طویل خشک موسم نے نزلے زکام کو وبائی شکل دے دی ہر دوسرا شخص نزلے زکام کا شکار ہے ، اس وقت سوات کے مرکزی شہر مینگورہ اور گرد نواح میں نزلے اور زکام نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے ، موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میڈیل سٹور مالکان نے نزلے زکام کی ادویات کے قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے ، جس سے عام صارف سخت مشکلات سے دوچار ہے ، محکمہ صحت نے بھی خاموشی اختیار کرلی ہے ، تاہم نزلے اور زکام نے مزید لوگوں کو متاثر کرنا شروع کردیا ہے ، بارشوں کا سلسلہ دو دن جاری رہنے کے بعد ختم ہوچکا ہے ، جسکے بعد نزلہ زکام عام ہوگیا ہے ۔
Discussion about this post