سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ(ن)سوشل میڈیاخیبرپختونخواکے صدرعالمگیرشاہ نے کہاکہ عمرفاروق کے پاس یہ اختیارنہیں کہ وہ سوشل میڈیا ملاکنڈڈویژن کااجلاس طلب کریں،انہیں دماغی مسئلہ ہے کسی ماہر نفسیات سے معائنہ کرے یا الگ پارٹی کا اعلان کرے ،وہ کس حیثیت سے سوشل میڈیاکااجلاس طلب کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) سوشل میڈیا ٹیم کامیں صوبائی صدرہوں اورملاکنڈڈیژن سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیاکارکنوں کااجلاس میں وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کی رہائشگاہ واقع سنگوٹہ میں طلب کیاتھاجسمیں ممبرصوبائی کورکمیٹی انجینئر عارف روان ملاکنڈ ڈویژن کے صدرملک محمد نعمان، جنرل سیکرٹری فہد خان، صدر ضلع ملاکنڈاورنگزیب ضلعی صدرسوات نور خان ضلعی صدر شانگلہ فرہاد علی خان ضلعی صدربونیر وقاص خان ضلعی صدر دیر اپر اسلام زیب دیر لور کے سمیع اللہ خاطر نے شرکت کی تھی اوراس موقع پروزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام بھی موجودتھے عہدیداروں میں توصیفی اسناد تقسیم کیں تھی۔انہوں نے کہاکہ اگرعمرفاروق یہ اجلاس کسی دوسرے پلیٹ فارم کے تحت بلارہے ٹھیک ہے ورنہ انکے پاس یہ اختیارنہیں کہ سوشل میڈیا کااجلاس وہ طلب کریں۔
Discussion about this post