برسبین(زمونگ سوات آن لائن نیوز) آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل لیگ سپنر یاسر شاہ اور فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کے مابین ہوئی تلخ کلامی کے بعد صلح ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہربرسبین کے وولن گابا سٹیڈیم میں قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران فٹ بال کھیلتے ہوئے یاسرشاہ اوروہاب ریاض کے درمیان معمولی بات پرتلخ کلامی ہوگئی ،معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچنے سے پہلے ہی وہاں موجود دیگر کھلاڑیوں اورٹیم انتظامیہ نے بیچ بچاؤ کرایا جس کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے دونوں کھلاڑیوں کو گراؤنڈ سے باہر بھجوادیا۔
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے تمام کھلاڑیوں کی میٹنگ بلائی جس میں یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے ایک دوسرے معافی مانگ کر صلح کرلی ۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ معمولی واقعہ تھا ، کھلاڑیوں کے درمیان ایسا ہو جاتا ہے۔
۔ واضح رہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان سیریزکا پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا۔
Discussion about this post