ADVERTISEMENT
سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام)میونسپل کمیٹی مینگورہ صفائی کے نظام میں مکمل طور پر ناکام ، تفصیلات کے مطابق مینگورہ جو ملاکنڈ ڈویژن کا بڑا شہر ہے ، مگر میونسپل کمیٹی مینگورہ گلی کوچوں اور سڑکوں کی صفائی نظام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، ہر جگہ گندگی کی ڈھیر پڑے نظر آرہے ہیں ، لوگوں میں مختلف قسم کی بیماریاں پھیلے ہوئے ہیں ، انتظامیہ واسہ پراجیکٹ کے نام پر لوگوں کو ورغلا رہے ہیں ، کئی مہینے گزر جانے کے باوجود بھی اب تک واسہ پراجیکٹ کی کوئی کار کردگی نظر نہیں آرہی ، دوسرے طرف عوام کا دعویٰ ہے کہ اکثر صفائی پر مامور کمیٹی کے اہلکار تحصیل کونسلرز اور ناظمین کے حجرے میں ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں ، جو لمحہ فکریہ ہے ۔
Discussion about this post