سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس کی جانب سے حادثات میں انسانی جانوں کو بچانے کیلئے موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ کی تقسیم کا اغاز ،سینکڑوں موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم ،مہم جاری رہیگا ،گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عباس مجید خان مروت ،سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور سوات پریس کلب کے سابق چیر مین شہزاد عالم نے مینگورہ شہر کے مختلف مقامات سہراب چوک ،حاجی بابا چوک ،گرین چوک ،تاج چوک اور دیگر مقامات پر سیکڑوں موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹ تقسیم کئے اور انہیں ہیلمٹ کی اہمیت سے اگا ہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات عباس مجید مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے مختلف قسم کے مہم شروع کئے گئے ہیں جن میں عوام شعور مہم اہمیت کا حامل ہیں اور اس سلسلے میں آج سے مفت ہیلمٹ تقسیم کرنے کی مہم شروع کی گئی جو کہ ایک ہفتے تک جاری رہیگی ،انہوں نے کہا کہ شہر میں غلط پارکنگ ،غیر قانونی گاڑیوں ،سٹینڈوں اور اناڑی ڈرائیواران کے خلاف مہم تیزی سے جاری ہے ،لیکن جو حادثات رونماء ہوتے ہیں ان میں اکثریت موٹر سائیکل سواروں کی ہوتی ہے جن میں زیادہ کم سن بچے ہوتے ہیں جو کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کے وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جسکا سختی سے نوٹس لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کو سختی سے ہدایات جاری کئے گئے ہیں اس وجہ سے ہم نے فری ہیلمٹ مہم شروع کیا جس میں پہلے مرحلے میں مفت ہیلمٹ تقسیم کرینگے اور اسکے بعد سخت کاروائی کی جائیگی ،انہوں نے کہا کہ والدین بھی اس سلسلے میں احتیا ط سے کام لیں اور کم عمر لڑکوں کو موٹر سائیکل نہ دیں تاکہ ان کی زندگی کو محفوظ بنایا جاسکیں ۔
Discussion about this post