کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام)19دسمبرسے پولیو مہم شروع ہو گا ، تمام انتظامات مکمل کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کے زیر صدارت اہم اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں AACکبل سید قادر خان ، تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی ، SHOشمس الدین کے علا وہ یو پیک چےئر مینوں نے شر کت کی ، مہم میں کسی قسم کے کوتا ہی اور غفلت کا مظارہ نہ کرنے کے عزم کا بھر پور اعادہ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کبل حا مد علی خان کے زیر صدارت 19دسمبر سے 22دسمبر تک تین روزہ پولیو مہم کے حوالے تفصیلی جائزہ لیا گیا اس حوالے منعقدہ اجلاس میں حا مد علی خان کے علا وہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کبل سید قادر خان ، تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی ، SHOشمس الدین کے علا وہ پو پیک چےئر مینوں اور ڈاکٹرز نے شرکت کی اجلاس میں خطاب کر تے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حا مدعلی خان نے کہا کہ پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت اور کو تا ہی برداشت نہیں ہو گی ۔ ہر یونین کونسل کیلئے مقرر شدہ ٹیمیں سیکورٹی کے ساتھ پولیو مہم چلائیں گے تا کہ مہم کا میابی کے سا تھ چل رہے اس موقع پر یو پیک چےئر مینوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ بڑھ چڑ ھ کر کہم چلائیں گے اور ہر یونین کونسل میں ہر بچے کو پو لیو قطرے پلائیں گے۔ آخر میں اسسٹنٹ کمشنر نے عوام اور والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائیں تا کہ اس نا سور کا خا تمہ ہو سکے اور ہمارا معاشرہ پولیو فری زون بن جائے۔
Discussion about this post