کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام) سابق ایم پی اے وقار احمد خان کے جانب سے ڈاکٹر امجد دائر شدہ مقدمہ میں عدالت حا ضر نہ ہونے پر ڈاکٹر امجد کو حا ضر ہونے کیلئے اشتہار جاری، گذشتہ روز مقررشدہ تاریخ پر حا ضر نہ ہونے کے باعث ایک روزنامے میں اشتہار جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ ڈاکٹر امجد3جنوری2017کو عدالت حا ضر ہوں ، تفصیلات کے مطابق حلقہ پی کے 82کے سابق ممبر اسمبلی وقار احمد خان کے جانب سے وزیر اعلیٰ کے معوان خصو صی برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد کے خلا ف ایڈیشنل سیشن جج کبل کے عدالت میں دائر شدہ مقدمے میں عدالت حا ضر نہ ہونے پر بذریعہ اشتہار ہذا ڈاکٹر امجد کو حا ضر ہونے کیلئے اخباری اشتہارجاری کر دیا گیا اس موقع پر وقار احمد خان بمعہ پارٹی ورکرزاور لیگل ٹیم عدالت حضور میں حا ضر ہوئے۔ بعدازاں وقاراحمد خان کے لیگل ٹیم سردار احمد خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے میڈیا کو بتا یا کہ انشاء اللہ قانون کے طاقت سے سیاست کو گالی گلوچ سے آزاد کر کے سیاست میں مقابلہ عوامی خدمت اور ترقی یا فتہ پروگراموں کے ذریعے کرنے کا روایت برقرار رکھینگے اور جمہوریت کے خا طر کسی کو سیاست بد نام کرنے کا موقع نہیں دینگے لیگل ٹیم نے مزید کہا کہ جمہوریت اور اعلیٰ سیاسی روایات بر قرا ر رکھنے کیلئے قانون کا دروازہ کھٹکھٹا یا مہذب ممالک کی طرح یہاں بھی سیاست کو قانونی طاقت سے عوام دوست اور جمہوریت دوست بنائینگے دائر شدہ مقدمے میں 3جنوری 2017کو اگلے پیش ہو گی۔
Discussion about this post