سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام )گزشتہ روز یونیورسٹی آف سوات نے ایسے طلباء و طالبات کے لئے تقریب تقسیم اسنا د کا انعقاد کیا جوکنوکیشن کے موقع پر ذاتی وجوہات کی وجہ سے شرکت سے محروم رہے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جہان بخت نے تقریب کی سربراہی کی جب کہ اس موقع پررجسٹرار ڈاکٹرحسن شیر، منتظم اعلٰی امتحانات محمد ریاض اور طلباء وطالبات کے والدین نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے موقع پروائس چانسلر نے بیس طلباء و طالبات کوگولڈمڈل پہنائے۔ اُنہوں نے اس موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی تعلیم سے وابستہ ہے ۔ اُنہوں نے تقریب میں شریک والدین کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہایت خوش قسمت ہے جن کواللہ نے ایسے ہونہاربچوں سے نوازہ ہے تاہم ضرورت اس امرکی ہے کہ ان طلباء کومزید پڑھنے دیا جائے تاکہ یہ ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں کردار اداکرسکے۔
Discussion about this post