سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام )خیبر پختونخواہ کے وزیرکھیل ‘ثقافت‘اثارقدیمہ اور امورنوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ جھوٹ اور منافقت کی سیاست کا دور گزرگیا ہے اور اب عوام میں سیاسی شعور بیدار ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام اب نام ونہاد مفاد پرست جھوٹے سیاستدانوں کے فریب اور دھوکوں میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو کہ حقیقی معنوں میں عوام کی بلا امتیاز خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل برتھانہ دندنئی مٹہ سوات میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کیساتھ 20سال سے وابستہ دیرینہ اہم شخصیات حاجی آدم خان ‘انور خان ‘اشفر‘ابوزر‘رید اللہ ‘محمد لائق‘خونہ گل ‘زمین گل ‘افضل خان ‘ایوب خان سمیت 170گھرانوں پر مشتمل پورے گاؤں نے اے این پی سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ صوبائی وزیر محمود خان کے قیادت میں تاحیات پی ٹی آئی کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے۔مقررین نے کہا ان شخصیات کی شمولیت سے عوامی نیشنل پارٹی کو شدید دھچکا لگا اور پاکستان تحریک انصا ف تحصیل مٹہ میں ایک مظبوط قوت اور گڑھ بن گئی۔صوبائی وزیر محمود خان نے نئے شامل ہونے والے کارکنوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ علاقے میں عوامی مسائل کے حل اور پی ٹی آئی کو مظبوط بنانے میں اہم کردار اداکریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں سب لوگ برابر ہیں اور اب وہ دور ختم ہوچکا ہے کہ خان خوانین غریب عوام کو اپنا غلام سمجھتے تھے اب غریب لوگ آذاد ہیں اور اپنے فیصلے خود کرتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ سیاست کی آڑ میں خانزم نہیں چلنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام نہ تواپنے حقوق پر سودے ہونے دیں گے اور نہ ہی اے این پی اور نام نہاد سیاستدان کے چند ٹکوں کی لالچ میں نہیں آئیں گے۔محمود خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہدکا بنیادی مقصدغریب لوگوں کی زندگیوں میں خوشحالی لانا ہے یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پر ویز خٹک کہ قیادت میں دوردراز علاقوں کو ترقی سے ہمکنار کرنے ‘غریب اور محروم طبقوں کی مسائل حل کرنے اور معاشرے میں انصاف کا بول بالا کرنے کیلئے ایسے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں جنکی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کے عوام دوست پالیسیوں کے باعث آج دوسرے جماعتوں کے عہدیداراور کارکن جوق درجوق پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہی ہے۔محمود خان کا کہنا تھا کہ جنت نظیر وادی سوات کو ماضی میں ایک سازش کے تحت پسماندہ رکھا گیا تھا مگر اب پی ٹی آئی حکومت ضلع سوات کو تعمیر وترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائی ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ انشاء اللہ 2018کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کلین سویپ کریگی۔صوبائی وزیر نے سپاسنامے میں پیش کئے گئے مطالبات کا ذکر کرتے ہوئے فوری طور پر سڑک کی منظوری اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی اپ گریڈیشن کا بھی کا اعلان کیا۔
Discussion about this post