سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل و ثقافت اور امورنوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کے لئے 100 کھیل کے میدان بنا رہے ہیں ، نوجوان قوم کا اثاثہ ہے اور ان کے مستقبل کو سنوار نے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ، ماضی میں چور ، ڈاکو اور لٹیروں نے اس ملک کو بے دردی سے لوٹا ہے ، تحریک انصاف حکومت نے قلیل مدت میں کرپشن ختم کرکے اداروں کو مضبوط کیا ہے ، اداروں کے افسران صرف تنخواہیں لے رہے تھے ، لیکن تحریک انصاف حکومت انہیں عوام کے خادم بنا دیئے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاکی گراؤنڈ مینگورہ میں ڈسٹرکٹ ہائر اینڈ ہائی سکولز سپورٹس مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈی ای او محکمہ تعلیم سوات محمد امین ، سپورٹس سیکرٹری جاوید خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پرخپل کور سکول اینڈ کالج کے بچوں نے ملٹری پریڈ ، پی ٹی شو اور جمناسٹک کے شاندار مظاہرے پیش کیے جبکہ ،مختلف سکولوں کے بچوں نے تقاریر اور ملی نغمے بھی پیش کئے ، صوبائی وزیر محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے دیگر اداروں سمیت تعلیم اور سپورٹس کے شعبوں میں بھی انقلابی اقدامات اٹھا ئے ہیں اور آج صوبے میں 100 کھیل کے میدانوں پر کام جاری ہے جن میں76گراؤنڈز تحصیل سطح پر بنائے جائے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کھیل کھود انسانی صحت کا بنیادی جز ہے اور ہماری کوشش ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لیں ، انہوں نے کہا کہ جن سرکاری اراضیات پر قابض نے قبضہ جمایا ہے ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کا پیسہ عوام ہی پر خرچ کیا جا ئے گا ، انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے عوام کا پیسہ ہڑپ کرکے ملک کو دیوالیہ بنا دیا ہے اس لئے عوام سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں اور تحریک انصاف کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوسکے ، انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو معاشی طور مستحکم بنا رہے ہیں کہ وہ بہتر انداز سے نوجوان نسل کی تربیت کر کے انہیں علم سے روشناس کرسکے ، تقریب کے آکر میں انہوں نے مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے سکولوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں جبکہ بہترین کاکردگی پر ایگریگٹ ٹرافی خپل کور سکول اینڈ کالج کے پرنسپل محمد ثناء الحق قا ضی کو دیا گیا ۔
Discussion about this post