سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)PTIکو شدید دھچکا درجنوں افراد اپنے خاندانوں اورساتھیوں سمیت ANPمیں شامل عوامی نیشنل پارٹی پختون قوم کے نمائندہ جماعت ہے اس لئے لوگ بڑی تعداد میں جوق درجوق شامل ہو رہے ہیںANPکے مشران اور کارکنان نے صرف اس مٹی کے خا طر قربانیاں دے کر امن قائم کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا اور سا تھ ہی ساتھ تعلیمی میدان میں انقلا ب بر پا کر کے درجنوں یونیورسٹیاں قائم کر کے پختون قوم کے مستقبل کو قلم دیا۔تبدیلی کے دعویدار حکومت صوبے میں مکمل طور پر نا کام ہو چکے ہیں اداروں میں اصلا حات کے با تیں کرنیوالوں نے صوبے کے وسائل دھرنو پر خرچ کر کے صوبے کے عوام کو شدیدمسائل و مشکلات میں دھکیل دیا ان خیا لات کا اظہار سابقہ MPAرحمت علی ، ابراہیم دیولئی، عبد الصبور خان ، ذہین خان ، حیدر علی شاہ ، امانی گل اور دیگر نے گذشتہ روز حجرے جنرل کونسلر ظہور خان میں ایک بڑی شمولیتی اجتما ع سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر PTIاور دیگر پارٹیوں سے عباس علی ، حبیب اللہ ، عدنان سمیع، سید احمد خان ، عصمت علی، ایوب خان ، امجد علی ، سلطان علی ،سیراج غفران، ساجد علی فضل مالک برکت علی عمر علی ، اور دیگر کبل سر سنےئی کے درجنوں افرا د نیشنل یوتھ ارگنائزیشن بر ابا خیل کبل کے سر تھو ڑ کوششوں سے ANPمیں شامل ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کے خزانہ خالی پڑا ہے قرض لے کر صوبے کو مزید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے 350ڈیم بنانے اور ANPکے گذشتہ ترقیاتی کاموں پر اپنے نام کے تختیاں لگانے والوں کو صوبے کے غیور پختون عوام نے مسترد کر دیا ہے پنجاب اور میانوالی کے سیاست کرنے والے کبھی بھی پختون قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔
Discussion about this post