سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کی تعلیمات معاشرہ میں امن کی ضمانت ہے ۔رسول پاک ؐ نے ظلم ، جبر اور بت پرستی کی نظام کے خلاف جدوجہد کرکے پوری نظام زندگی کو بدل ڈالا ہے ۔ جماعت اسلامی کا مقصد اس ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ ہے ۔عوام اس جہدوجد میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔سوات سیلاب اور دیگر مسائل کی وجہ سے شدید متاثر ہے۔ حکومت سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے ۔بحرین تا کالام روڈ پر فوری کام کا آغاز کیا جائے ۔کالام روڈ یہاں کی عوام کا بنیادی مسئلہ ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہون نے مدین میں عظیم الشان سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمد امین ، تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب ، زونل امیر مولانا خورشید احمد ، قیم زون حاجی محمد اسحق ، تحصیل یوتھ کونسلر نصیر اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا رسول پاک ؐ کا اصل مشن ظلم اور جبر کی نظام کا خاتمہ کرکے اسلامی حکومت کا قیام تھا جماعت اسلامی بھی اسی نظام کے لئے جدوجہد کررہی ہے انشاء اللہ 2018الیکشن میں بھر کامیابی حاصل کرکے اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان وژن کے تحت فلاحی معاشرہ قائم کرینگے ۔
Discussion about this post