سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) خیبر پختونخواہ کے وزیرکھیل ‘ثقافت‘اثارقدیمہ اور امورنوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک ا نصاف کہ صوبائی حکومت کویہ اعزاز حاصل ہے کہ 38ارب روپے کی لاگت سے سوات موٹروے چکدرے تک تعمیر کررہی ہے اور انشاء اللہ یہ فیز2میں چکدرے سے کالام تک موٹر وے تعمیر کیا جائیگا۔جس پرسروے کاکام جاری ہے اور انشاء اللہ یہ میگا پراجیکٹ پوری ملاکنڈ ڈویژن کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔یہ بات انہوں نے اپنے رہائش گاہ مٹہ سوات میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر وفود نے صوبائی وزیر کوعلاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر محمود خان نے وفود کے مسائل غور سے سنے اور حل کرنے کی یقین دہانی کی۔صوبائی وزیر محمود خان نے کہا کہ ہم عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک میں صاف ستھرا سیاست متعارف کرایا جو تبدیلی کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کمیشن خوری اور قرباپروری گزشتہ حکومت کا وطیر ہ رہا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حکومت نے کمیشن خوری کا خاتمہ کرکے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اور زندگی کے ہر شعبے میں سہولیات پہنچانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائی ہے ۔محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن خوری کا خاتمہ کردیا ہے اور قومی وسائل کے ایک ایک پائی صحیح معنوں میں بلا امیتاز عوام کی فلاح وبہبود کی منصوبوں پر خرچ کرنے کو یقینی بنایا گیا۔وفود نے مسائل غور سے سننے اور حل کرنے میں گہری دلچپی لینے پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے 2018کے عام انتخابات میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
Discussion about this post