سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام )ممبر صوبائی اسمبلی وچیئر مین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کا تعلیم کے فروغ کے لئے کردار نمایا ں ہے ، تاہم اس سلسلے میں اساتذہ بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے کہیں زیادہ ذمہ داریاں عائد ہیں ، اساتذہ سرکاری ہیں یا غیر سرکار ی سب کو بچوں کی تعلیم وتربیت پر توجہ دینا ہو گا ، بچے ہمارا مستقبل ہیں ، اور ہمارے کل کے معماران وطن بھی ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی مرسی سکول سسٹم کی 25ویں سالانہ تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ،تقریب کی صدارت سوات پریس کلب کے سابق صدر شہزاد عالم نے کی جبکہ سینئر صحافیوں غلام فاروق ، پرویز عالم پاپاضلع کونسل سوات کے آزاد ممبر راحت علی خان ، پرنسپل ولیگل ایڈوائزر فرمان ، وائس پرنسپل کاشف علی نے بھی سرکت کی ، جبکہ مہمان خصوصی چیئر مین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے دیگر کے ہمراہ طلباء وطالبات اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں اور دیگر میں سر ٹیفیکٹ اور انعات تقسیم کئے ، فضل حکیم خان نے کہا کہ ہماری صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے نجی اداروں میں تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں ، انہوں نے اساتذہ سمیت والدین اور مرسی سکول سسٹم کے اساتذہ اور پرنسپل کی خدمات کو سراہا ، اس موقع پر سوات کے فنکار روں اور سکول کے بچوں نے اپنے فن کا بھی مظاہرہ کیا اور شرکاء سے بھر پور داد وصول کی ،ایم پی اے فضل حکیم خان نے اس موقع پر طلباء اور طلبات کے تقاریر کو بھی سراہا۔
Discussion about this post